22 مئی 2015 - 18:49
شام؛ ادلب میں دھشتگردوں کے اسلحے کا گودام تباہ

شام میں فوج نے دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے اسلحے کا گودام تباہ کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوریہ الآن ویب سائٹ کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے صدر مقام شہر ادلب کے مضافات میں شامی فوج کی کارروائی میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کا، اسلحے اور گولہ بارود کا گودام تباہ ہوگیا- ویب سائٹ کی رپورٹ میں اس دعوے کی تردید کی گئی ہے کہ جبہۃ النصرہ کے ہتھیاروں کا گودام امریکی اتحاد کے حملے میں تباہ ہوا ہے- جبہۃ النصرہ گروہ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ شامی فوج کی اس کارروائی میں اس گروہ کے چودہ افراد ہلاک ہوئے ہیں- بدھ کی رات ادلب شہر کے مضافات میں واقع علاقے کنصفرہ میں جبہۃ النصرہ کے اسلحے کا ایک گودام تباہ کردیا گیا- سوریہ الآن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے سوشل میڈیا پر جس خطرے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے وہ دہشت گردوں کے استعمال میں آنے والے سم کارڈوں کے ذریعہ ان گروہوں کے اڈوں تک شامی فوج کی رسائی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲